اگر نوازشریف وقت پر استعفیٰ دیتے تو آج ذلت ورسوائی کا سامنا نہ کرناپڑتا، مراد سعید

پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ومرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مراد سعید اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ (ن )لیگ نے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سرکاری وسائل پر اپنے آقا کی رائیونڈ تک پہنچنے کیلئے استقبالیے لگائے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے توت بنڑئ کبل سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ، جلسے سے پی ٹی آئی کے ڈویژنل سینئر نائب صدر فضل مولا ،ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ، ضلعی رہنما حاجی

محمد رحمان، ملک عبدالکبیر ، بخت شیر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جلسے میں نثار علی ، فرمان علی ، سلمان ، نعمان ، اسحاق ، اسماعیل ، صدیق ، ظفر علی ، لعل زمان ، نوید اللہ ، شاہد ، ماجد ، خانزادہ ، محمد زادہ ، حبیب اللہ ، شاہد اللہ ، علیم الرحمان ، عمر ، فاروق ، خالد ، علی اکبر ، نادر خان ،فیاض خان ، اور لیاقت علی نے بھی اپنی اپنی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ اور مراد سعید نے کہاکہ ن لیگ بڑے کاروان میں اپنے بدعنوان لیڈر لے جاتے ہوئے عوام کو یہ دھوکہ نہیں سکتے ، کہ ان کالیڈر صادق اور امین ہے ، انہوں نے کہاکہ اگر نوازشریف وقت پر استعفیٰ دیتے تو آج ذلت ورسوائی کا سامنا نہ کرناپڑتا ، تاہم پی ٹی آئی ان کا آخری دم تک پیچھا کرے گی ، اور ان سے ملک وقوم کا لوٹا ہوا ایک ایک پیسہ واپس لے گی، اس موقع پر انہون نے کہاکہ ن لیگ کو اپنے کئے کی سزا ملی ہے انہوں نے قوم کے مینڈیٹ کا مذاق اڑا کر اس قوم وملک سے زیادتی کی ہے ، اسلئے عدالت نے عدل کا فیصلہ کرکے ان کو تاحات نا اہل کردیا ، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور انہیں پارٹی کی ٹوپیاں پہنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں