چاکلیٹ کا ستعمال مردوں کو دل کی بیماری سے نجات دلاسکتا ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثرکہا جاتا ہے کہ بہت زیادہ چاکلیٹ کھانے سے صحت خراب ہوتی ہے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہوتا بلکہ یہ دل کی صحت کے لئے مفید ہے. ہاورڈ میڈیکل سکول میں کی گئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے دل کی دھڑکن کنٹرول میں رہتی ہے اور یہ دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے تاہم عورتوں کی نسبت مردوں کو چاکلیٹ زیادہ کھانے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے جبکہ خواتین میں اس کا اثر مختلف ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہفتے میں صرف ایک بار 30گرام کی چاکلیٹ بار کھانی چاہیے کہ اس طرح ان کے دل کی دھڑکن کے بے قاعدگی 21فیصد کم ہوجائے گی اور اگر اس مقدار سے زیادہ چاکلیٹ کھائی جائے تو اس کے فوائد کم ہونے لگیں گے. دوسری جانب مردوں کو چاہیے کہ وہ ہفتے میں دو سے چھ بار 30گرام چاکلیٹ بار استعمال کسیں کہ اس طرح ان کی دل کی دھڑکن کی بے اعتدالی 23فیصد کم ہوگی.تحقیق میں ماہرین نے 13سال تک ڈنمارک کے 55ہزار ایسے افراد کامطالعہ کیا جو چاکلیٹ کھاتے تھے. ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ میں انٹی آکسیڈینٹس اور انٹی پلیٹ لیٹس خصوصیات پائی جاتی ہیں جو دل کی دھڑکن کو کنٹرول میں رکھتی ہیں.دھڑکن کی بے اعتدالی ایک عام مرض بنتا جارہا ہے اور صرف برطانیہ میں اس بیماری کا شکار افراد کی تعداد 9لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں