مردوں کے جسم کا وہ کونسا حصہ ہے جو انہیں ہر صورت دھوپ سے بچا کر رکھنا چاہیے ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گرمی کی شدت اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے اور ایسے میں دھوپ میں براہ راست نکلنا صحت کے لیے اچھا نہیں، لیکن جسم کے ایک خاص حصے کو تو ہر صورت براہ راست دھوپ سے بچانا ہو گا، کیونکہ اس کے جھلسنے کا نتیجہ جلد کے خطرناک ترین کینسر میلانوما کی صورت میں سامنے آسکتا ہے.ویب سائٹ مینز ہیلتھ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان پروفیسر شاؤ وی وو کا کہنا ہے کہ یوں تو جسم کے ہر حصے کو شدید دھوپ سے بچانا چاہیے لیکن آپ کی پشت اس لحاظ سے انتہائی حساس حصہ ہے،کیونکہ اگر یہ دھوپ میں جھلس جائے تو میلا نوما کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے.ڈاکٹر شاؤ کا کہنا ہے کہ ہمارا چہرہ ہاتھ اور پاؤں تو اکثر دھوپ کا سامنا کرتے رہتے ہیں لیکن پشت پر براہ راست دھوپ کم ہی پڑتی ہے. اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جسم کا یہ حصہ براہ راست دھوپ کیلئے انتہائی حساس ہوجاتا ہے اور جب اس پر شدید دھوپ پڑتی ہے تو جلد کے خلیات میں خطرناک بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے.اس کی ابتدائی علامات جلد کے سرخ ہونے اور جھلسنے کی صورت میں نظر آسکتا ہے، لیکن کچھ عرصے میں یہی کیفیت جلد کے کینسر میلا نوما میں بدل سکتی ہے.ڈاکٹر شاؤ کا کہنا ہے کہ اگر بدقسمتی سے آپ کی پشت براہ راست دھوپ میں جھلس جائے تو ماہر جلد کو دکھانے میں دیر مت کریں، اور کچھ عرصے تک ہر تین ماہ بعد اپنی جلد کا معائنہ ضرور کرواتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں