فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں، فائنل سے قبل قومی ٹیم میں اہم تبدیلی

اوول (نیوز ڈیسک) ٹیم انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم پر واضح کیا ہے کہ فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ،ْ بھارت سے شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ نے یہی پیغام دیا ہے کہ ان کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے اور بھارت سے شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے یہ پہلا موقع ہوگا جب اوول میں دنیا کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی جائے گی۔رومان رئیس کی جگہ محمد عامر

ٹیم میں شامل ہوں گے۔میچ والے گرم موسم کی پیش گوئی ہے اس لئے پاکستان لیگ اسپنر شاداب خان کو ڈراپ نہیں کرے گا حالانکہ بھارتی بیٹسمین اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم فاسٹ بولرمحمد عامر مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور بھارت کے خلاف 18 جون کو چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں