ناخنون پر چاند کا نظر نہ آنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے‘ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شاید آپ بھی اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کی جانب کم توجہ دیتے ہوں گے، اور ان کی جانب کم ہی نظر جاتی ہو گی. لیکن کیا آپ جانتے ہیں آپ کے ہاتھ کے ناخن آپ کی صحت کےحوالے سے بہت کچھ بتا سکتے ہیں؟یقینا نہیں ، ان ناخنوں کی بدولت ہم جسم میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور بیماریوں کا اندازہ لگا سکتے ہیں، رنگت کی تبدیلی، اشکال کی تبدیلی اور ناخنوں کی ساخت ہماری صحت کے حوالے سے بہت سے بڑے مسائل کی نشاندہی کرتی ہے.ناخنوں پر چاند کا نظر نہ آنا بھی ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے اور وہ مسئلہ کیا ہے

آج ہم آپ کو بتائیں گے.ہم نے اکثر دیکھا ہو گا کہ ہمارے پاؤں اور ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخنوں پر ایک سفید رنگ کا گول دائرہ نظر آتا ہے جسے عموماً لوگ چاند کہتے ہیں، کچھ لوگوں کے ناخنوں پر یہ چاند چھوٹا ہوتا ہے جبکہ کچھ کے ہاتھوں پر بڑا نظر آتا ہے، چھوٹے چاند کا نظر آنا بلڈ پریشر کم ہونے اور غیر فعال تھائیرائڈ گلینڈ کی علامت ہے.اور ناخنوں پر چاند کا نظر نہ آنا جسم میں وٹامن بی 12 اور آیوڈین کی کمی کی علامت ہے.جو کہ عام طور پر تھائیرائڈ کے لئے بیحد ضروری ہوتے ہیں.جسم میں وٹا من بی 12 کی کمی کے باعث ہم یاداشت میں کمی، جسم میں توانائی کا کمی ، ذہنی تناؤ، اور ساتھ ہی بہت سے دیگر مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں.اور دوسری جانب آیوڈین کی کمی چھاتی کے کینسر جیسی مہلک بیماری سے جڑی ہوتی ہے. لہذا وٹامن بی 12 اور آیوڈین کا جسم میں تناسب برقرار رکھنے کے لئے ہمیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا چاہئے.آپ اپنے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی کا ان طریقوں سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیںیا آپ کو چیزیں یاد نہیں رہتیں‘ہاتھوں اور پاؤں میں جنبش ہونا‘اسہال‘طبعیت میں بے چینی محسوس کرناٹانگوں میں جلن محسوس ہونا ( خصوصا رانوں میں)دانتوں سے خون آنا‘ٹانگوں میں درد دہنا خصوصاً رات میں بے چینی محسوس کرنا‘ڈپریشن‘یہ علامات واضح کرتی ہیں کہ آپ کے جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہے جو کہ آپ کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے. لہذا اپنی انگلیوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور ان علامات کی ظاہر ہونے کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں