خوش رہنا ہے تو چند عادات بدل ڈالیے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خوش رہنا انسان کے اپنے بس میں ہوتا ہے. اور واقعی یہ بات 100 فیصد درست ہے کہ ہم اپنی چند چھوٹی چھوٹی عادات بدل کر ایک خوش باش زندگی گزار سکتے ہیں- لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنی عادات پر غور کرنے کو تیار ہی نہیں- اگر آپ خوش باش افراد کی زندگی کا جائزہ لیں تو آپ کو ان کی کئی عادات مشترک نظر آئیں- آج ہم انہی عادات کا ذکر کریں گےاگر آپ بھی خوش باش افراد کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو پھر ان عادات کو اپنانے کی کوشش کریں
چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہوں
چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہونا سیکھنا چاہیے اور بڑی بڑی خوشیوں کی تلاش ترک کردیجیے- آپ کے اردگرد لاتعداد ایسے چھوٹی چھوٹی چیزیں اور موقع موجود ہوتے ہیں جن پر آپ خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں- اس لیے خاص مواقعوں کے پیچھے مت بھاگیے وہ خود چل کر آپ کے پاس آئیں گے-

کچھ وقت گھر سے باہر گزاریں
تمام کاموں سے فراغت سے حاصل کرنے کے بعد چند منٹ صرف اور صرف اپنی ذات کے لیے نکالیے- 20 منٹ آپ گھر سے باہر چہل قدمی کیجیے اور پھر ملنے والے سکون پر ایک نظر ڈالیے- تھوڑی دیر گھر سے باہر رہنا خوشی میں اضافے کا سبب بنے گا- آپ اسے ورزش بھی قرار دے سکتے ہیں-
پوری نیند لیجیے
ماہرین کے نزدیک حد سے زیادہ سونا بھی خطرناک ہے اور حد سے کم سونا بھی نقصان دہ- اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ 8 گھنٹے کی نیند مکمل کریں- مکمل آرام نہ کرنے کے باعث جہاں ایک طرف آپ کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں وہیں دوسری جانب آپ کے مزاج میں چڑچڑا پن اور اکتاہٹ بھی در آتی ہے-
ورزش کیجیے
اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو دن میں صرف چند منٹ ورزش پر ضرور صرف کیجیے- ماہرین کے مطابق صرف 7 منٹ کی جسمانی ورزش آپ کو پرسکون بناسکتی ہے- ورزش لازمی طور پر خوش رہنے والے افراد کی روٹین کا حصہ ہوتی ہے-
اپنی غذا کا خیال رکھیں
ماہرین کے مطابق خوش رہنے کے لئے انسان کو اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہیے- تھوڑا کھائیں لیکن اچھا کھائیں تاکہ آپ صحت مند رہیں- جب آپ صحت مند ہوں گے تو آپ خود کو اندر سے پرسکون محسوس کریں گے- اور یہی سکون کا احساس آپ کے رویے کو خوشگوار بنانے میں آپ کی مدد کرے گا-
اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں
چند لمحات اپنے والدین بہن بھائیوں یا پھر بچوں کے ساتھ گزاریں- خاندان کے ساتھ گزارے جانے والے یہ اوقات نہ صرف آپ کو خوش باش بنائیں گے بلکہ یوں آپ کے خاندان سے تعلقات میں مضبوطی کا سبب بھی بنیں گے-
دوستوں کے وقت گزاریں
اگر آپ دن بھر کی تھکان دور کرنا چاہتے ہیں اور سکون حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ کے کچھ وقت اپنے اچھے دوستوں کے ساتھ گزاریں- آپ کی یہ صرف چند منٹوں کی ملاقات آپ میں نمایاں مثبت تبدیلی لائے گی اور یہی تبدیلی آپ کے موڈ کو خوشگوار بنائے گی-
اپنی زندگی کا موازنہ
اپنی زندگی کا موازنہ دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ہر شخص مکمل طور پر پرفیکٹ نہیں ہوتا.ہوسکتا ہے کہ آپ میں کوئی ایسی خوبی موجود ہو جو دوسروں میں نہ ہو- آپ اپنے اہداف مقرر کیجیے اور ان کو حاصل کرنے کے بارے میں سوچیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں