پشاور میں اے سی رکشہ سروس کا آغاز، جانئے یہ رکشہ کس چیزپر چلتا ہے ؟

پشاور(آن لائن)صوبائی دارلحکومت پشاورمیں نئے اے سی رکشہ سروس شروع کیا جا رہاہے آٹو رکشہ بنانے والے کمپنی نے اے سی نصب شدہ رکشہ تیار کیا ہے کمپنی کی جانب سے رکشہ کی قیمت دو لاکھ روپے مقرر کی ہے لاہور کی کمپنی کی جانب سے تیار کئے جانے والے اے سی رکشوں کو نمائش کے لئے آئندہ دو روزمیں پشاور لا یا جا رہاہے صوبائی دارلحکومت پشاور میں سولر رکشے چلانے کا منصوبہ بھی زیر غورہے تاہم اے سی رکشوں کی آمدکے باعث شہریوں کی مشکلات میں کمی ہو گی صوبائی دارلحکومت پشاور میں چالیس ہزار سے زائد

رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ رکشے پہلے سے ہی چل رہے ہیں نئے اے سی رکشوں سی این جی اورپیٹرول پر چلتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں