پٹرول کی جگہ اب موٹر سا ئیکلوں اور کاروں میں کونسا ایندھن استعمال ہوگا؟ حیرت انگیز انکشافات

استنبول (آئی این پی ) بین الاقوامی توانائی بیورو کے عملی جنرل سیکرٹری فتح برول نے کہاکہ چین نے آتش گیر برف نکالنے کے تجربے سے اپنا راہنما کردار ادا کیا ،آتش گیر برف کم آلودگی پیدا کرتی ہے اور اس کے ذخائر زیادہ ہیں۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پیٹرول کی بائیس ویں عالمی کانفرنس میں شریکبین الاقوامی توانائی بیورو کے عملی جنرل سیکرٹری فتح برول نے کہاکہ توانائی کی تحقیقات کے شعبے میں سرفہرست رہنے والے ملک کی حیثیت سے چین نے آتش گیر برف نکالنے کے تجربے سے اپنا راہنما کردار ادا کیا ہے ۔ ایک انٹرویو

میںانہوں نے کہا کہ چین ہوائی توانائی،شمسی توانائی ،ایٹمی توانائی کی ترقی اور توانائی کے استعمال کو مزید موثر بنانے میں دنیا میں پیش پیش ہے۔اس وقت دنیا میں قدرتی گیس کی صنعت میں اصلاحات ہو رہی ہیں اور غیرروایتی قدرتی گیس کی اقسام سامنے آ رہی ہیں جن میں امریکہ کا شیل گیس ، آسٹریلیا کے کول سٹیم گیس ، چین اور جاپان کی آتش گیربرف شامل ہیں۔آتش گیر برف کم آلودگی پیدا کرتی ہے اور اس کے ذخائر زیادہ ہیں ۔اسے آئندہ پیٹرول اور قدرتی گیس کی جگہ لینے والی تزویراتی توانائی سمجھا جاتاہے۔چین نے نو تاریخ کو بحیرہ جنوبی چین میں آتش گیر برف کو نکالنے کے تجربے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں