ورلڈ الیون کی ٹیم کب پاکستان آئے گی؟ حتمی اعلان کردیا گیا

لاہور (این این آئی) ورلڈالیون کی ٹیم 12ستمبر سے پاکستان کا دورہ کر ے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے مطابق ورلڈ الیون کی سیکیورٹی سے متعلق پنجاب حکومت سے بات چیت جاری ہے ٗورلڈ الیون کی ٹیم 12ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچز ہو ں گے۔ عوام کو ایک بار پھر اپنے اسٹارز کو پاکستان کے میدانوں میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ورلڈ الیون میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ہاشم آملہ،مائیکل کلارک بھی شامل ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں