شادی تقریب میں کیا کروں گی اور کس کس کو دعوت دوں گی؟ اداکارہ میرا کادلچسپ اعلان

لاہور( این این آئی)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شادی میں صرف مخصوص دوستوںکو دعوت دوں گی ، شادی پر لاکھوں روپے کے بے جا اخراجات کی بجائے کفایت شعاری کو اپنایا جائے گا۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ریما اور لیلیٰ سمیت کسی کو بھی بلانا میری اور میرےگھر والوں کی صوابدید ہے ۔ شادی کی تقریب میں میلہ لگانے کی بجائے صرف مخصوص دوستوں کو دعوت دی جائے گی ۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ مجھے بہت پہلے شادی کر لینی چاہیے تھی لیکن اب بھی مناسب وقت ہے اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں