زندگی کا سب سے بڑا واقعہ کونسا ہے جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی، اداکارہ ماہرہ خان نے بڑا راز بتادیا

لاہور(آئی این پی)فلم سٹار ماہر ہ خان نے کہا ہے زندگی کا سب سے بڑا واقعہ بچپن ہے جسے کبھی نہیں بھولتی ‘ اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکی ہوں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتی۔اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکیوں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتی اگر میرا کسی سےاختلاف ہو بھی تو وہ اصولی تھا میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے اکثر دیر سے سوتی ہوں اس لیے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں کامیابی

صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں