عمران خان پر الزامات، محمد حفیظ کا عائشہ گلالئی کو کرارا جواب ،سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور( این این آئی )عائشہ گلالئی کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر الزمات پر قومی آل رؤانڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر گزشتہ روز ایم این اے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔ قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی میدان میں کود پڑے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر محتاط انداز میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کیا ٹیلنٹ ہے، سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ‘‘ اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے جڑے

ہاتھوں والا ایموجی بھی لگایا ہے۔کرکٹر کی اس ٹوئٹ کو 8 ہزار سے زیادہ مرتبہ لائک جبکہ 2700سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے اور اس پر سینکڑوں کمنٹس بھی کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں