عمران خان کے خلاف بیانات ، رمیز راجہ برس پڑے، کیا کچھ کہہ دیا؟

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب کیے جانے والے ایک پیغام کی سختی سے تردیدکردی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر رمیز راجہ سے منسوب ایک بیان چل رہا تھا جس میں انہوں نے اپنے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خانکیخلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی تھی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر پر رمیز راجہ سے ان کے بیان کی سچائی جاننے کے لیے

انہیں پیغام بھیجا جس کے جواب میں رمیز راجہ نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ افسوس کے رواں سال دوسری مرتبہ اس طرح کی جعلی خبر مجھ سے منسوب کی گئی ہے اور یہ کام عمران خان جیسی شخصیت کے بد ترین مخالفین کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں