عمران خان پرعائشہ گلالئی کے الزامات، شاہد آفریدی نے بڑا اعلان کردیا

لاہور( این این آئی)عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات،قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کسی کا نام لئے بغیرالزامات کی سیاست پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے لیکن ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ملک کی حالیہ سیاست پر بات کرتے ہوئے کہاکہ کیا پاکستان میں سیاست صرفایک دوسرے کی عزت اچھالنے کا نام ہے، ہم سب کو خود کو سنبھالنا ہوگا کیوں کہ ہمیں آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے۔ایک

اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عزت اور وقار بڑھانا ہم سب پر لازم ہے لیکن ہم دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا رہے ہیں۔شاہد آفریدی نے پاکستانی میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اپنا اصل کردار نبھاتے ہوئے ملک اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے والوں کو کوریج نہ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں