لاہور کے حلقہ 120 میں نواز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو کھڑا کرنے پر غور

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کو چھوڑنے سے انکار کے بعد ان کے وزیراعظم بننے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر عبوری وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد خاقان عباسی ہی آئندہ الیکشن تک وزیراعظم کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔جبکہ نواز شریف کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی لاہور کی این اے 120 کی نشست پر ضمنی الیکشن

کیلئے مسلم لیگ ن کے کئی امیدواروں کے نام پر غور ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے اب معروف صحافی اور کالم نگار سلمان غنی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شریف خاندان کے ایک اور فرد کو سیاست میں لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں