محمد عامر کی کائونٹی کرکٹ میںتباہ کن بائولنگ سے سب ششدر، کتنی وکٹیں لے اڑے؟

لیڈز(آئی این پی) انگلش کانٹی چیمپئن شپ میں برطانوی کرکٹ کلب ایسکس کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ باولرمحمد عامر نے یارکشائر کے خلاف تباہ کن باولنگ کا مظاہر ہ کردیا۔فاسٹ باولر کی شاندار گیند بازی کی بدولت پہلی اننگز میں یارکشائر کی پوری ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ایڈم لیتھ 68 رنز کے ساتھنمایاں رہے، تین بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، صرف 2 بلے باز ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔محمد عامر نے 11.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمی پورٹر نے 3 اور روی بوپارا

نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایسکس نے جوابی اننگز میں 4 وکٹ پر 99 رنز بنا لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں