این اے 120کا ضمنی انتخاب ،اتنے امیدوارسامنے آگئے کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

لاہور (این این آئی ) حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے 35امیدواروں نے49کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست این اے120کے ضمنی انتخاب میں (ن ) لیگ ، پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی ، عوامی تحریک ، سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے 35امیدواروں نے49کاغذات نامزدگی وصول کرلیے ۔ کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ آج سے شروع ہوگاجو 12اگست تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں