معروف بھارتی اداکارہ دیپکا پڑکون کو ایسے اعزاز سے نواز دیا گیا جو آج تک کسی کو حاصل نہ ہوسکا

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون کابیٹی کے نام لکھا ہوا خط بھارتی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بن گیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپکا کینام کیرئیر کے آغاز میںان کے والد کے لکھے گئے یاد گار خط کو بھارتی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس پر ابعملدرآمد ہوگیا ہے۔خط میں پرکاش پڈوکون نے اپنی بیٹی کی فلم نگری میں رہنے کے لئے سنہری اصولوں سے متعلق رہنمائی کی۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کا کہناتھا کہ یہ بات ان کے لئے باعث فخر ہے کہ ان کے والد کا لکھا ہوا خط

بھارتی اسکولوں کے نصاب کا حصہ بنا ہے اور یہ خط لوگوں کیلئے بھی رہنمائی کا ذریعہ بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں