میاں صاحب نے آج “ماسی مصیبتے” کا کردار ادا کرکے عوام کو متاثر کیا، اہم سیاسی شخصیت کی کڑی تنقید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل بابر اعوان کا نواشریف کی تقریر پر ردعمل سامنے آگیا۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے آج “ماسی مصیبتے” کا کردار ادا کرکے اپنے فن اداکاری سے قوم کو متاثر کیاہے اورکہا کہ قوم کی یاداشت اتنی کمزور نہیں کہ آپ اپنی مرضی کی کہانیاں سنا کر اسے بہلا سکیں اورالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ تین جمہوری حکومتوں کیخلاف سازش کا حصہ بنے۔بابراعوان کا مزید کہنا تھا کہ کیا قوم جانتی نہیں کہ آپ کی سیاست نے آمریت کی کوکھ سے جنم لیا اورآپ کی پوری کی

پوری پرورش اور افزائش بھی آمریت کی نرسری میں ہوئی ہے۔ بابر اعوان نے کا کہنا تھا کہ میاں صاحب ابھی کل کی بات ہے کہ جس آمر نے قانون توڑا آپ نے پاؤں پکڑ کر اس آمر سے معاہدہ کیا اور حکومت میں آکر بھی آپ نے اس ڈکٹیٹر کو بحفاظت ملک سے روانہ کیا چنانچہ میاں صاحب! قوم کو آپ نہ بتائیں کہ آمریت سے آپ کا رشتہ کیا ہے۔سینئر وکیل بابر اعوان نے مزید کہا کہ آج کا نواز شریف اپنی خفت مٹانے کی خاطر سڑکوں پر عدلیہ اور افواج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہےاورآج کا نواز شریف اداروں اور قوم کو آمنے سامنے کھڑا کرنے کے خواب بھی دیکھتا ہےتاہم بہتر یہی ہے کہ نواز شریف شرارتوں سے باز آجائیں اور عدالت پر کیچڑ اچھالنا بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں