نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی !!! صحافی شیراز گردیزی پرپنجاب پولیس کا تشدد‎

گجرات(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گلوبٹوں کا نجی ٹی وی چینل (جیو) کے صحافی سید شیراز گردیزی پر حملہ، تفصیلات کے مطابق نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مشن جی ٹی روڈ قافلہ گجرات پہنچا تو جلسہ گاہ میں کوریج کرنے پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے صحافی شیراز گردیزی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا

جس کے نتیجے میں مذکورہ صحافی کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کا موبائل فون بھی ٹوٹ گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لیگی گلو بٹوں کی جانب سے نجی ٹیلی وژنزکے متعدد صحافی/کیمرہ مین بد تمیزی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے متشدد رویے پر ان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں