تحریک انصاف نے فیصل آباد سے ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑا لی

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی ایم پی اے دلدار احمد چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ن لیگ کے گڑھ فیصل آباد سے بڑی وکٹ اڑا لی ہے۔ سابق لیگی ایم پی اے دلدار احمد چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ دلدار احمد چیمہ کی بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دلدار احمد چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ دلدار احمد چیمہ 2008 سے 2013 تک ق لیگ کے ٹکٹ پر

فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں