وفاقی دارالحکومت میں جنگی طیاروں کی گھن گرج

اسلام آباد(این این آئی) یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کیلئے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں دن بھر جاری رہیں۔ہفتہ کو یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ایئر شو کی تیاریاں جاری رہیں اور اسلام آباد کی فضاؤں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں کی جاتی رہیں پاک فضائیہ کا ایئر شو چودہ اگست کو ایف نائن پارک میں دوپہر ایک بجے ہوگاجس میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے میں شامل دیگر طیارے حصہ لیں گے جبکہ پہلی مرتبہ اگسٹا ہیلی کاپٹر کی رونمائی بھی کی جائے

گی۔ ایئر شو میں مسلح افواج کے کمانڈوز فری فال جمپنگ کا مظاہرہ کریں گے۔ ترکی، سعودی عرب کے طیارے بھی یوم آزادی ایئر شو کا حصہ ہیں اور دونوں دوست ممالک کی ایروبیٹک ٹیمیں زبردست فضائی مظاہرہ پیش کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں