نواز شریف کی ریلی میں ایک اور انتہائی افسوسناک واقعہ، خاتون ہسپتال منتقل

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے آنے والی خاتون کو دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استقبال کے لئے شاہدرہ آنے والی ایک خاتون کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس پر اسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں